• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سی پی او کا پولیس دربار،پولیس افسران اور اہلکاروں سے مسائل سن کر ان کے حل کے احکامات جاری کئے،پولیس اہلکاروں اور ملازمین کو قانون کی بالادستی کے تحت عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ہدائت

Oct 4, 2019

راولپنڈی( )سی پی او کا پولیس دربار،پولیس افسران اور اہلکاروں سے مسائل سن کر ان کے حل کے احکامات جاری کئے،پولیس اہلکاروں اور ملازمین کو قانون کی بالادستی کے تحت عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ہدائت،پنڈی پولیس ایک خاندان ہے،سربراہ کی حیثیت سے مسائل حل کرنا میرا فرض ہے،سی پی او کا پولیس دربار سے خطاب،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے پولیس لائنز میں پولیس دربار منعقد کیا جس میں ضلع بھر کے تمام ایس ایس پیز،ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی،پولیس دربار میں سی پی او نے ایک ایک ملازم اور آفیسر کو مائیک پر بلا کر اس سے محکمانہ اور دیگر مسائل سنتے اور ان کے حل کے احکامات جاری کرتے،پولیس دربار میں ملازمین نے کھل کر اپنے مسائل پیش کئے جنہیں موقع پر قانون کے مطابق حل کیا گیا،پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا کہ راولپنڈی پولیس ایک خاندان ہے اس کے اہلکار انہیں اپنے فیملی ممبر کی طرح عزیز ہیں پنڈی پولیس کے افسران اور اہلکار اپنے مسائل مجھے بتائیں میں انہیں حل کروں گاانہوں نے کہا کہ پنڈی میں کامیاب پولیسنگ کی وجہ سے تاریخہ کام ہو رہا ہے جس کا اعتراف عوامی حلقوں میں کیا جا رہا ہے سوشل میڈیا پر معاشرے کے اہم طبقات پنڈی پولیس کی کارکردگی کی پذیرائی کر رہے ہیں اس کے باوجود پولیس والوں کے خلاف شکایات آ رہی ہیں ہمیں ان شکایات کو ختم کرنا ہے،پولیس والوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں جن وسائل کی ضرورت ہو گی میں اسے فراہم کروں گا یہاں تک کہ پنڈی پولیس اہلکاروں کے قانون کے دائرے میں آنے والے ذاتی کام بھی میں کروں گا،پولیس لائنز میں پنڈی پولیس کے لئے تاریخی میڈیکل کیمپ لگایا گیا جہاں پر نہ صرف پولیس اہلکاروں بلکہ ان کی فیملیز کا بھی میڈیکل چیک اپ کروایا گیا،امراض قلب کے حوالے سے آگاہی کیمپ لگایا گیا راولپنڈی میں ڈینگی کے حملے کے بعد ضلع بھر کے تھانوں اور پولیس دفاتر میں ڈینگی مکاؤ سپرے کو لازمی قرار دے دیا گیا،سی پی او نے کہا کہ پولیس والوں کے خلاف زیادہ تر شکایات ان کے رویوں کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں،ہمیں اپنے رویوں کو تبدیل کرنا ہے سی پی او نے کہا کہ تھانوں میں آنے والے قانون پسند سائلین سے اگر پولیس والا میٹھی زبان سے بات کر لے تو اسکا آدھا اطمینان تو وہیں پر ہو جاتا ہے،سی پی او نے کہا کہ پولیس کی وردی ہماری عزت ہے اس وردی کی شہرت داغدار کرنے والوں کا احتساب ضرور ہو گا،سی پی او نے کہا کہ جو پولیس والا قانون کی حکمرانی کے تحت عوام کے جان ومال کا تحفظ کرتے ہوئے اپنے اختیارات اور حدود سے تجاوز نہیں کرے گا اس کے خلاف کبھی بھی شکائت نہیں آ سکتی،فیصل رانا نے کہا کہ پنڈی پولیس مؤئیں جس طرح بدعنوانی اور محکمانہ غفلت پر سزائیں دی جا رہی ہیں ویسے قانون کے مطابق کام کرنے والے پولیس افسران اور ملازمین کو تعریفی اسناد اور سرٹیفکیٹس بھی دئیے جائیں گے