• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حسن علی بھی بنگلہ دیش میں موجود شائقین کرکٹ کیلئے پیغام جاری کیے بنا نہ رہ سکے

Nov 23, 2021

لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد بنگلہ دیش میں موجود فینز کے لیے پیغام جاری کردیا اور سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر حسن علی نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کی ویننگ سیلفی شیئر کی اور لکھا کہ ’الحمداللّہ ہم نے 3-0 سے سیریز جیت لی، تمام لڑکوں کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا گیا، انشاءاللّہ! ہم آگے بھی شاندار پرفارم کریں گے۔‘
اُنہوں نے پاکستان شائقین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ سب کا شکریہ اس تعاون کے لیے، جس کی ہمیں ہمیشہ ضرورت ہوتی ہے، بنگلادیش میں موجود مداحوں کا ان کی خوشی، محبت اور احترام کے لیے خصوصی شکریہ۔‘
واضح رہے کہ پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو شکست دے کر حریف کو سیریز میں وائٹ واش کردیا۔