صوفیہ (نمائندہ خصوصی) یورپی ملک بلغاریہ میں بس حادثے میں 12 بچوں سمیت 46 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
بی بی سی کے مطابق بس کو حادثہ مغربی بلغاریہ میں پیش آیا۔ یہ بس شمالی مقدونیہ میں رجسٹرڈ تھی اور اس میں سوار تمام افراد سیاح تھے جو ترکی کے شہر استنبول سے واپس آ رہے تھے۔ مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے دارالحکومت صوفیہ کے قریب جنوب مغربی موٹروے پر بس کو حادثہ پیش آیا اور اس نے فوراً آگ پکڑ لی۔ آتشزدگی کے بعد صرف سات افراد ہی زخمی حالت میں بس سے نکلنے میں کامیاب ہوپائے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بلغاریہ کے وزیر داخلہ بوئیکو رشکوف نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور بتایا کہ جو افراد زندہ بچے ہیں ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ حادثے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے ۔
استنبول سے واپس جانے والے یورپی سیاحوں کی بس کو حادثہ، 46 افراد زندہ جل گئے
