• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شاہنواز دھانی کا خواب پورا ہو گیا

Nov 24, 2021

ڈھاکہ(نمائندہ خصوصی) بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں ڈیبیو کرنے والے شاہنواز دھانی پاکستان کے طرف سے کھیلنے پر خوش ہیں۔پاکستان کے فاسٹ باولر شاہنواز دھانی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اپنے پہلے انٹر نیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ کی پہلی وکٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔ دھانی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہوں نے ڈیبیو وکٹ کو خواب قرار دیا ہے۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ہر چیز کا شکر ادا کیا ہے اور ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی۔ میں نے اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلا۔ میرا خواب پورا ہوا۔ بنگلادیشی شائقین کی جانب سے ڈھیر سارا پیار ملا۔ میں ہر چیز کے لیے شکر ادا کر تاہوں۔انہوں نے پاکستانی مداحوں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے پیار اور حوصلہ افزائی ملنے پر بھی شکریہ ادا کیا ہے۔