• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 47 پیسے کمی ہو گئی

Nov 24, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) انٹر بینک میں ڈالر مزید 47 پیسے سستاہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 174 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے ۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج دن کے آغاز میں ڈالر 174.77 روپے سے شروع ہوا جس کی قیمت میں 47 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 174 روپے 30 پیسے کی سطح پر آگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ صبح ڈالر 175.24 روپے سے شروع ہوا تھا جو دن کے اختتام پر 47 پیسے کی کمی سے 174 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا ۔