• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی، 100 انڈکس کس سطح پر پہنچ گیا؟ آپ بھی جانیے

Nov 24, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی کا رحجان رہا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز مجموعی طور پر 796 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔آج جب کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 45ہزار745 کی سطح پر تھا۔ایک وقت میں 100 انڈکس میں 150 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا اور 100 انڈکس 45ہزار915 کی سطح پر پہنچ گیا ،تاہم اس کے بعد اس میں کمی دیکھنے میں آئی۔جب کاروبار دن کا اختتام ہوا تو 100 انڈکس 44ہزار948 کی سطح پر تھا۔