• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فرانس سے برطانیہ جانے والے 31 مہاجرین کشتی ڈوبنے سے ہلاک

Nov 25, 2021

لندن(نمائندہ خصوصی)فرانس سے برطانیہ جانے والے 31 مہاجرین کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہوگئے ۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی )کے مطابق فرانس سے برطانیہ جانے والے 31 مہاجرین برطانوی سمندری حدود میں کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانسیسی اور برطانوی حکام مہاجرین کی تلاش میں ہوائی اور سمندری راستے سے ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہوا اس سے وہ حیرت زدہ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کو روکنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔
اس کے علاوہ فرانسیسی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کشتی کا حادثہ ایک سانحہ ہے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد مجرمانہ سمگلروں کا شکار تھے ۔