اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کے متعلق دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں مریم نواز اورع شاہد خاقان عباسی کے خلاف عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کے الزام پردرخواست پر سماعت ہوئی ،جس میں درخواست گزار کا کہناتھا کہ ثاقب نثار کے خلاف جو باتیں پریس کانفرنس میں ہوئیں وہ توہین عدالت ہے ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو خود متاثرہ ہے وہ بھی ہتک عزت کا دعویٰ کر سکتا ہے ،ریٹائرڈ آدمی کی توہین نہیں ہوتی ، چاہے ریٹائرڈ ہونے والا چیف جسٹس ہی کیوں نہ ہو۔
درخواست گزار نے کہا کہ انصار عباسی والا شوکاز نوٹس کیس بھی آپ کے پاس ہے ، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ الگ کیس ہے ، اس کے ساتھ نہ ملائیں ،تنقید سے متعلق ججز اوپن مائینڈ ہوتے ہیں ، ججز اونچی پوزیشن پر ہوتے ہیں ، تنقید کو ویلکم کرنا چاہیے ۔
عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کا الزام، اسلام آباد ہائیکورٹ سے مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کیلئے اہم خبر آ گئی
