• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ کے لئے بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔ عرفان علی کاٹھیا

Nov 25, 2021

بہاول پور( نویداقبال چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ کے لئے بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں جا کر اشیائے خوردونوش کے نرخ اور کوالٹی کو چیک کریں۔ وہ اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر فاروق قمر، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش کی مقرر کردہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یکم نومبر سے 24نومبر کے دوران پرائس کنٹرل مجسٹریٹس نے 12078مقامات پر جا کر اشیائے خوردونوش کے نرخ چیک کئے۔ خلاف ورزی کی صورت میں مجموعی طور پر 1652400/-روپے جرمانہ کیا گیا۔ 59دکانیں سربمہر کی گئیں، 188ایف آئی آر متعلقہ تھانوں میں درج کرائی گئیں اور 559افراد کو گرفتار کیا گیا۔