• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پریشان حال عوام کو ذلیل و خوار کرنے کے بعد ییٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن سے کامیاب حکومتی مذاکرات سو جوتے اور سو پیاز کھانے والی کہاوت پر صادر آتے ہیں۔ ملک شاہ محمد چنڑ

Nov 26, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ پریشان حال عوام کو ذلیل و خوار کرنے کے بعد ییٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن سے کامیاب حکومتی مذاکرات سو جوتے اور سو پیاز کھانے والی کہاوت پر صادر آتے ہیں۔انہوں نے کہ فسطائی حکومت پہلے دن سے نااہل و نکمی تو تھی ہی اب ساڑھے تین سالوں میں عوام دشمنی کا روپ بھی دھار چکی ہے مگر جب ظلم بڑھتا ہے تو جلد مٹ جاتا ہے۔انہوں نے کہ فواد چوہدری اور شیخ رشید جھوٹے و مکار آدمی ہیں اور اس کے قول و فعل میں میں ہمیشہ تضاد رہا ہےجبکہ شیخ رشید نے پہلے ریلوے کا بیڑا غرق کیا اور اب وزارت داخلہ اور اس کے ماتحت اداروں کا ستیاناس کرنے کے علاوہ پاکستان کے امن و امان کو تباہ و برباد کرنے پر تلا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے بروقت اقدامات نہ اٹھانے کی کی وجہ سے پوری قوم کو ایک ساتھ کئی کئی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور نااہل حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔