بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی اومحمد فیصل کامران کی زیر صدارت ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز،ریڈرزاورمحرران کے ساتھ آپریشنل گائیڈ لائنز(OGs)اورسماج دشمن عناصرکی گرفتاری کے حوالے سے جاری کمپین پرعمل درآمد کے حوالے سے میٹنگ،کرپشن،احکامات پر سستی ولاپرواہی اوربدعنوانی و اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں، ایساکرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا، عوام کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ اور پبلک سروس ڈیلیوری پر بھر پور توجہ دی جائے،شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، ڈی پی او۔، ڈی پی او۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کے ریکریشن ہال میں ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز،ریڈرز اورمحرران کے ساتھ میٹنگ۔دوران میٹنگ آئی جی پنجاب کی طرف سے موصول ہونے والی آپریشنل گائیڈلائنز (OGs) جبکہ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی طرف سے مجرمان اشتہاری و سماج دشمن عناصرکے خلاف جاری شدہ کمپین کے علاوہ تھانہ جات میں گائیڈبک برائے تکمیل رجسٹرڈ پر من وعن عمل درآمدکیا جائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اونے کہا کہ آئی جی پنجاب اورایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے احکامات پر سستی ولاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں،غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران سے بازپرس کی جائے گی۔ روازنہ کی بنیاد پر ہمارا واسطہ ایک عام آدمی سے ہے۔ عام اور خاص شخص کا تصور نظر نہیں آنا چاہیے۔پولیس اور شہریوں کے مابین کوئی خلیج نہیں ہونی چاہیے۔ مقدمات کی تفتیش میرٹ پرکرتے ہوئے جلد ازجلدمقدمات کویکسو کریں،کرپشن، بدعنوانی، اختیارات سے تجاوزکسی صورت برداشت نہیں،تھانہ میں داد رسی کے لیے آنے والے شہریوں سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری سے آنی والی درخواستوں کو خود سن کران کی داد رسی کرتے ہوئے دئیے گئے ٹائم فریم میں واپس رپورٹ بھجوائیں،روٹین ورک کی پالیسی ختم کریں، شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز / تھانہ کی سطح پر ہی حل ہونے چاہئیں تاکہ عوام کا پولیس پر مزید اعتماد بڑھے، مجرمان اشتہاری، قانون شکن عناصر کو گرفتار کریں، مقدمات میں ملوث ملزمان کو بھی حراست میں لایا جائے،چھینا گیا اورچوری شدہ مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا جائے، منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور اورمزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں، کمیونٹی پالیسنگ اور پبلک سروس ڈیلیوری پر بھی بھر پور توجہ ہونی چاہیے، شہریوں کی جانب سے ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر پکار15پرموصول ہونے والی کالزپر فوری ریسپانس کریں، تاخیر کسی صورت برداشت نہیں،ایس ڈی پی اوز اپنے سرکل اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے تھانہ کی حدود میں کرائم کو کنٹرول کریں، ہاٹ سپاٹ والے ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں،گشت کے نظام کو موثر بنائیں۔ درج شدہ مقدمات کو ٹریس کرنے، مسروقہ پراپرٹی کو برآمد کرنے اور ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے متعلقہ افسران کو ٹاسک دیے۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہمارا اولین فریضہ ہے، جس کو ہم نے ہر صورت نبھانا ہے۔
آپریشنل گائیڈ لائنز(OGs)اورسماج دشمن عناصرکی گرفتاری کے حوالے سے جاری کمپین پرعمل درآمد کے حوالے سے میٹنگ
