• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بہاول پورمیں خشک میوہ جات کی فروخت میں ہوش رباء اضافہ’لاک ڈائون اور چین کاباڈربندہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا

Nov 27, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) بہاول پورمیں خشک میوہ جات کی فروخت میں ہوش رباء اضافہ’لاک ڈائون اور چین کاباڈربندہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا دکانداروں کاموقف تفصیل کے مطابق بہاول پورمیں سردی میں اضافہ کے بعد خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہوش رباء اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے مطابق اخروٹ ثابت جبکہ ایک ہفتہ قبل 300 روپے کلو فروخت ہورہاتھا اب 600 روپے کلو’ پستہ 2000 روپے کلو’ بادام 1500 کی بجائے 1600 روپے ‘ اخروت نکلا ہوا 800 کی بجائے 1400 روپے’ کشمش350 کی بجائے 550 روپے کلو’ کاجو1500 روپے کی بجائے 2400 روپے ‘ خوبانی300 روپے کی بجائے 600 روپے چھوٹی الائچی 4200 کی بجائے ۔5000-4800 روپے ‘مونگ پھلی 400-300 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جبکہ چلغوزہ جوکہ گذشتہ سال 10000 سے 12000 روپے کلو فروخت ہورہاتھا اس سال اس کی قیمت گر کر 4000 سے 5000 روپے کلو رہ گئی ہے چھوارہ 240 ‘ کھجور240 ‘ تل 500 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے شہزادی چوک پرواقع دکاندارمحمدنعیم نے بتایا کہ خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کی بنیادی وجہ اس کی مانگ میں اضافہ اور رسدمیں کمی ہے