• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دکھی انسانیت کی خدمت میں ڈاکٹرز کمیونٹی نے ہراول دستہ کاکرداراداکیا

Nov 27, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) دکھی انسانیت کی خدمت میں ڈاکٹرز کمیونٹی نے ہراول دستہ کاکرداراداکیاہیڈآف ڈیپارٹمنٹ آرتھوپیڈک وارڈ پروفیسر ڈاکٹرشجاعت حسین کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ جھوٹاپراپیگنڈہ کرنیوالوں کامحاسبہ کرینگے۔ ان خیالات کااظہار صدرپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹرافتخار احمدبھٹی نے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرتنویراحمد باجوہ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں آنیوالی ہرآفات کاڈاکٹروں نے نہ صرف ڈٹ کرمقابلہ کیا بلکہ اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کیے انہوں نے کہاکہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں ایک مخصوص طبقہ ڈاکٹروں کیخلاف جھوٹاپراپیگنڈہ کرکے اپنے عیبوں پرپردہ ڈالناچاہتے ہیں آرتھوپیڈک وارڈ کے پروفیسرڈاکٹرشجاعت حسین نے مریضوں کوعلاج معالجہ کے حوالے سے مثالی سہولیات فراہم کی ہیں اوروارڈ کی مینجمنٹ کوبھی درست کیاہے ان کی عملی خدمات سے خائف ایک مخصوص طبقہ جھوٹی اوربے بنیادخبریں شائع کراکرکے اپنی خفت مٹانے کے چکرمیں ہیں ہم ایسے اقدامات کی بھرپورمذمت کرتے ہیں اس موقع پروائی ڈی اے پنجاب کے رہنماڈاکٹربلال باجوہ صدروائی ڈی اے بہاولپوڈاکٹرشہبازحسین بندیشہ، ڈاکٹرمحسن سجادجوئیہ اوردیگرنے بھی افسوس کااظہارکیااورشدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرزکمیونٹی متحد ہے ہم ہرقسم کی سازشوں کوناکام بنائیں گے۔