• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کمانڈر31کورلیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء (ہلال امتیاز ملٹری) کے خصوصی احکامات پر پاکستان آرمی کے زیر اہتمام ”نوجوان آگاہی مہم پروگرام”کے تحت اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے لئے ”ایک دن آرمی کے ساتھ” کے موضوع پر جوائنٹ سیمینار منعقد کیا گیا

Nov 27, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)کمانڈر31کورلیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء (ہلال امتیاز ملٹری) کے خصوصی احکامات پر پاکستان آرمی کے زیر اہتمام ”نوجوان آگاہی مہم پروگرام”کے تحت اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے لئے ”ایک دن آرمی کے ساتھ” کے موضوع پر جوائنٹ سیمینار منعقد کیا گیاسیمینار میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے فیکلٹی ممبران اورطلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پرفیکلٹی ممبران اورطلبہ نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور پاک فوج کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ جوائنٹ سیمینار میں”پاکستان کے نوجوانوں میں خوابیدہ مہارت اور قابلیت” جیسے اہم موضوع پربھی روشنی ڈالی گئی۔دریں اثناء مہمانان سیمینار کو چھوٹے ہتھیاروں کا فائر کروایا گیا۔تقریب میں ملٹری سازو سامان ، ٹینک، ایپی سی،اور آرٹلری گن پر مشتمل سٹالز سمیت ثقافتی سٹالز بھی لگائے گئے جن میں مہمانوں نے خوب دلچسپی لی اور طلباء وطالبات نے جدید ملٹری سازوسامان سے لیس پاک فوج پر فخر کا اظہار کیا۔تقریب کے آخر میںجنرل آفیسر کمانڈنگ 35ڈویژن میجر جنرل منیر الدین نے فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات سے ملاقات کی اور کامیاب جوائنٹ سیمینار کے انعقاد پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں آپس میں یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔