• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کی ورکنگ ڈے کے پہلے روزکھلی کچہری

Nov 29, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کی ورکنگ ڈے کے پہلے روزکھلی کچہری،52 شہریوں کی کھلی کچہری میں شرکت۔عام اورخاص میں فرق نہیں ہوناچاہیے،عام شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں،میرٹ کومقدم اورقانون کے مطابق شہریوں کی طرف سے دی جانے والی درخواستوں پرمقدمات کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، ڈی پی او۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی عوام کوبروقت اورمیرٹ پر انصاف کی فراہمی کی پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کااپنے دفترمیں روزانہ کی بنیادپرکھلی کچہری منعقدکرنے کا تسلسل جاری ہے۔52شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل کے حل کے لیے ڈی پی اوآفس کا رخ کیا۔ڈی پی اونے شہریوں کے سامنے انفرادی طورپر متعلقہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے لائیواحکامات جاری کرنے کے علاوہ درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں شہریوں کی داد رسی کرتے ہوئے رپورٹ بھجوانے کے بھی احکامات جاری کیے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ شہریوں کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں،جبکہ گاہے بگاہے ان کو مطلع بھی کیاجارہاہے۔میرے لیے سب سے پہلی ترجیح کھلی کچہری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کے میرٹ پر مسائل حل ہوسکیں،انہوں نے افسران سے دوران کال بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شہری کی طرف سے پولیس کے عدم تعاون کی شکایت ناقابل برداشت ہوگی۔ کامیابی تبھی ملتی ہے،جب افسران نیک نیتی سے اپنی کوشش اور فرائض بخوبی نبھائیں۔میرٹ کومقدم رکھتے ہوئے اورقانون کے مطابق شہریوں کی طرف سے دی جانے والی درخواستوں پرمقدمات کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں،جرم کوچھپانانہیں بلکہ اس کے اندراج کویقینی بناناہے۔