• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیوز ٹائم کی خبر پر ایکشن اربوں روپے کے کرپشن سیکنڈل میں ملوث محکمہ انہارکے تین افسران کیخلاف وزیراعلی پنجاب نے کاروائی کاحکم دیدیا

Nov 29, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) نیوز ٹائم کی خبر پر ایکشن اربوں روپے کے کرپشن سیکنڈل میں ملوث محکمہ انہارکے تین افسران کیخلاف وزیراعلی پنجاب نے کاروائی کاحکم دیدیا چیف انجینئر اورکمشنر بہاولپورکوتحقیقات کرکے رپورٹس پیش کرنے کاحکم، تفصیل کے مطابق ”خبریں“نے محکمہ انہارکے ایکسین میلسی سائفن مہرمنظورحسین ایکسین احمدپورشرقیہ کینال ڈویژن راناساجد محمود ایس ڈی او احمدپورشرقیہ سب ڈویژن محمدطلحہ کی اربوں روپے کے کرپشن سیکنڈل کوبے نقاب کیاتھاذرائع کے مطابق ایکسین میلسی کینال ڈویژن میں تعینات ایکسین مہرمنظورحسین نے خلاف قانون80 بیلداروں کوبھرتی کرکے 2 کروڑ روپے نذرانہ وصول کیاتھا30 کروڑ روپے کے کنٹیجنسی فنڈز میں خوردبرد کرتے ہوئے نہروں کی دیکھ بھال کیلئے تین کاریں خریدکیں اورانہیں ذاتی استعمال میں لاتارہاراولپنڈی ڈیم پرایس ای تعینات ہوتے ہی ایک گاڑی بھی ساتھ لے گیاتھامیلسی سائفن بینک کی تعمیر کے نام پراربوں روپے کافراڈ کیااسی طرح سابق ایکسین احمدپورشرقیہ کینال ڈویژن راناساجد محمودنے دوران تعیناتی ورک چارج ملازمین کے جعلی دستخط اورانگھوٹھے لگاکرکروڑوں روپے کے سرکاری فنڈز خوردبرد کیے اسی طرح سیم نالہ چنی گوٹھ کی تعمیر کاٹھیکہ31 کروڑ سے بڑھاکر80 کروڑ روپے کردیاتھااورٹھیکیدار فنڈز نکلواکرکام ادھواچھوڑ گیاتھااسے ترقی دے کرایس ای میانوالی تعینات کردیاگیاہے اسی طرح سابق ایس ڈی او انہاراحمدپورشرقیہ سب ڈویژن میں تعینات محمدطلحہ نے نہراے پی برانچ پرلائننگ اورسٹون پیچنگ کے نام پرکروڑوں روپے کافراڈ کیاورک چارج ملازمین کے نام پرفراڈ میں ملوث رہا پانی چوری سیکنڈل میں ماتحت ملازمین نے اعلی حکام کودرخواستیں بھی دیں محکمہ انہارنے کاروائی کی بجائے اسے ایکسین انہار احمدپورشرقیہ کینال ڈویژن تعینات کرنے کے علاوہ اسے ایکسین ڈویلپمنٹ احمدپورشرقیہ کابھی اضافہ چارج دیدیاہے۔میڈیا رپورٹس پرنوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے چیف انجینئر انہااورکمشنر بہاولپورکوعلیحدہ علیحدہ تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیدیاہے۔