• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا کی زیر صدارت ضلعی زرعی مشاورتی کیمٹی و سب کیمٹی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا

Nov 29, 2021

خانیوال:(وقار پراچہ) اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا کی زیر صدارت ضلعی زرعی مشاورتی کیمٹی و سب کیمٹی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا ۔جسمیں ڈپٹی ڈرائریکٹر زراعت رانا مقصود سمیت افسران زراعت، نمائندگان زرعی ادویات و کھاد ڈیلرز نے شرکت کی اجلاس میں گندم،کپاس، غذائی اجناس کی کاشت و پیدوار زرعی ادویات کیڑے مکوڑوں کے تدارک اور آگاہی بارے بریفنگ دی گئی۔جبکہ کسان کارڈز، سموگ، کھاد ذخیرہ اندوزی ،جدید طریقہ *آبپاشی پراجیکٹس اور محکمہ لائیو سٹاک کی سر گرمیوں بابت بھی بتایا گیا۔
اے ڈی سی جی نے کہا کہ حکومت پنجاب نقد آور فصلات اور غذائی اجناس کی پیداوار میں اضافہ کے لیے انقلابی اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں۔ نے کہا کہ محکمہ زراعت،پلانٹ پروٹیکشن ،واٹر مینجمنٹ اور لائیو سٹاک کے افسران ، کسانوں اور کا شتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی بارے بروقت آگاہی فراہم کریں انہوں نے کہا کہ افسران زراعت زرعی فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دیں۔ اے ڈی سی جی نے کہا کہ ضلعی اتظامیہ اور محکمہ زراعت کھادوں کی عام مارکیٹ میں مقررہ نرخوں پر فروخت کے لیے سر توڑ کوشش کر رہی ہے۔اورضلع بھر میں کھاد ذخیرہ اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے بتایا کہ گذشتہ ماہ کے دوران کھاد کی خلاف ورزیوں پر 13 لاکھ 70 ہزار 5سو روپے جرمانہ ، 238 سیمپلز، 24 ایف آئی آر کا اندراج کیاگیا۔