• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آؤٹ ڈور میں ڈاکٹروں کی اضافی ڈیوٹی ظالمانہ اقدام ہے حکومت فوری طورپر دوبجے تک اوقات مقررکرنے کانوٹیفکیشن جاری کرے

Nov 29, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) آؤٹ ڈور میں ڈاکٹروں کی اضافی ڈیوٹی ظالمانہ اقدام ہے حکومت فوری طورپر دوبجے تک اوقات مقررکرنے کانوٹیفکیشن جاری کرے ورنہ آؤٹ ڈور مکمل طورپربندکرکے مستقل تالہ بندی کااعلان کرینگے۔ ان خیالات کااظہار صدر وائی ڈی اے بہاولپورڈاکٹرشہباز حسین بندیشہ کی قیادت میں ڈاکٹراخترنواز ڈاکٹرعطااللہ جٹ ڈاکٹرجوادباجوہ ڈاکٹرعاقب عزیز باجوہ ڈاکٹرحسن بلغاری ڈاکٹرمنیب گل ڈاکٹراحسان علی ڈاکٹرطلحہ نورنے دوبجے کے بعدبہاول وکٹوریہ ہسپتال کاآؤٹ ڈورکی تالہ بندی کے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹرشہبازحسین بندیشہ نے کہاکہ ڈاکٹروں نے ہمیشہ مریضوں کیلئے اپنی بھرپورخدمات سرانجام دیں ہیں وارڈز ایمرجنسی اپریشن تھیڑ اوپی ڈی میں بھرپور ڈیوٹی دے رہے ہیں حکومت اب مزید چاربجے تک کی اضافی ڈیوٹی کابوجھ ڈال کرڈاکٹروں کیساتھ ظالمانہ اقدام کرناچاہتی ہے ہم ایسے اقدامات کوکسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔