• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی نے وزیر اعظم سے سفری پابندی ختم کرنے کی درخواست کردی

Nov 30, 2021

پریٹوریا(نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی محسن شاہ نے وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ جنوبی افریقہ پر عائد سفری پابندی ختم کی جائے ۔ ان کا کہنا تھاکہ جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کا خیال کیا جائے اور حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔
انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے بارے میں G20 کے فیصلوں کا احترام کریں جہاں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک پر امیر ممالک کی طرف سے مستقبل میں کوئی سفری پابندی نہیں لگنی چاہیے کیونکہ پوری دنیا میں ویکسین کافی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندرونی قوانین کو سخت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی بھی کورونا ویکسین کا جعلی سر ٹیفیکیٹ نہ بنوا سکے ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے بارے میں مثبت سوچ پیدا کریں اور اس ملک میں مقیم پاکستانیوں پر سے یہ تمام پابندیاں ہٹا دیں۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں روزانہ 50 ہزار سے زیادہ کیسز ہوتے ہیں لیکن آپ کی حکومت برطانیہ پر پابندی نہیں لگا رہی ہے تو آپ جنوبی افریقہ کے ساتھ اس کا جواز کیسے پیش کرسکتے ہیں۔