• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس کی خصوصی ہدایات اورگائیڈ لائن کی روشنی میں تھانہ صدرمیاں چنوں نے بین الاصوبائی خطرناک مشتاق عرف مشتاقہ دلو ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتارکرلی

Nov 30, 2021

خانیوال (وقار پراچہ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس کی خصوصی ہدایات اورگائیڈ لائن کی روشنی میں تھانہ صدرمیاں چنوں نے بین الاصوبائی خطرناک مشتاق عرف مشتاقہ دلو ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا‘ ملزمان سے مختلف وارداتوں میں لوٹی ہوئی نقدی، اسلحہ اور موٹر سائیکلز برآمدکرلی گئیں‘ملزمان سرکل میاں چنوں اورضلع ساہیوال کے مختلف تھانو ں میں ڈکیتی کی متعددوارداتو ں میں مطلوب تھے‘ملزمان سے انٹروگیشن جاری ہے جس سے مزید ریکوری متوقع ہے۔اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید ندیم عباس نے صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران بتایاکہ بین الاصوبائی خطرناک مشتاق عرف مشتاقہ دلو ڈکیت گینگ کافی عرصہ سے کریمنل سرگرمیوں میں ملوث تھا سرکل میاں چنوں اورگردونواح کے علاقو ں سمیت ضلع ساہیوال میں اسلحہ کے زورپر رابری‘راہزنی اورراہگیروں سے موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتیں کررہا تھاانہوں نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او میاں چنوں اللہ یارسیفی اورایس ایچ اوتھانہ صدرمیاں چنوں منورگجر پرمشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی اورٹیم کو ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک دیتے ہوئے ضروری گائیڈ لائن دیں جس پر ٹیم نے انتھک محنت اورانفارمیشن ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے اس گینگ کے سرغنہ کو 2ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔ڈی پی او نے بتایاکہ ملزمان سے 06موٹرسائیکل 01 لاکھ روپے نقدی، 02 موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا گیا ہے‘ملزمان نے دوران انٹروگیشن سرکل میاں چنوں اور ضلع ساہیوال کے متعدد تھانوں کی 02 درجن وارداتوں کا اعتراف کیاہے انٹروگیشن جاری ہے جس سے مزیدانکشافات اوربرآمدگی متوقع ہے۔ بین الاصوبائی خطرناک مشتاق عرف مشتاقہ دلو ڈکیت گینگ کی گرفتاری پرپر علاقہ کے مکینو ں نے ڈی پی اوسیدندیم عباس او رسپیشل ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ ڈی پی او نے اس ڈکیت گینگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر سپیشل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ مستقبل میں بھی اسی لگن اور محنت سے اپنے فرائض سرانجام دے کر عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے محکمہ پولیس کا وقار بلند رکھیں۔ڈی پی اوسید ندیم عباس نے کہا ہے کہ انسداد جرائم کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں‘لوگوں کے جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔