• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

غریب لوگوں کو راشن پر کتنے روپے کی سبسڈی دی جائے گی اور کس طرح ؟ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کر دی

Dec 2, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے احساس راشن پروگرام کے تحت لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام سے متعلق اجلاس جاری ہے جس میں عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقداما ت کر رہی ہے ، غریب ترین لوگوں کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں ۔

وزیراعظم کو احساس راشن پروگرام کے تحت ماہانہ روپے کی سبسڈی پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان کے 20 ملین گھرانوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر ہزار روپے دیئے جائیں گے ،ملک بھر میں پروگرام رواں ماہ ہی شرو ع ہوجائے گا ،پروگرام کے تحت کریانہ سٹورز کی رجسٹریشن جاری ہے ، اب تک 15 ہزار سے زیادہ کریانہ سٹورز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ۔

وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غریب گھرانوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے رجسٹریشن کا عمل تیز کیا جائے ۔