• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ملک میں جاری سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل ، وزیر اعظم عمران خان بھی میدان میں آگئے

Dec 2, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عزم رکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراءاسد عمر، علی زیدی، حماد اظہر، مشیر خزانہ شوکت ترین، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی خالد منصور اور سینئر حکام شریک ہوئے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ملکی مفاد کے لیے طویل المددت منصوبوں کے لیے پالیسیوں کا تسلسل لازمی عنصر ہے، چین اور پاکستان کے مابین وقت کی آزمائی ہوئی دوستی ہے، حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عزم رکھتی ہے۔ معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے اجلاس کو سی پیک منصوبوں کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی ۔