• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آر پی او بہاولپور شیر اکبر کا سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن بغداد الجدید کا دورہ

Dec 2, 2021

بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے) آر پی او بہاولپور شیر اکبر کا سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن بغداد الجدید کا دورہ، ڈی پی او بہاولپور محمد فیصل کامران اور ایس ڈی پی او سٹی عزیر احمد نے استقبال کیا۔تفصیل کے مطابق آر پی او بہاولپور شیر اکبر نے SIPS بغدادالجدید کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے عین مطابق پنجاب پولیس میں جدت لانے والے پراجیکٹس میں سے ایک ‘Special Initiative Police Station’ ہے، جس کے تحت تھانہ بغدادالجدید ضلع بہاولپور کو اپگریڈ کرکے اس درجہ پر لایا گیا تاکہ لوگوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جاسکے، تھانہ کلچر میں تبدیلی آئے اور عوام و پولیس کے درمیان اعتماد کی فضاءقائم ہوسکے۔ ڈی پی او نے SIPS کے بنیادی مقصد اور سٹرکچر پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ماڈرن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے لیے تھانہ بلڈنگ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ فرنٹ یا پہلہ حصہ میں ماحول دوست و جدید ٹیکنالوجی سے لیس پولیس کاونٹرز اور ویٹنگ رومز بنائے گئے ہیں،جہاں خدمت مرکز طرز کے کاﺅنٹر بذریعہ ٹوکن سروسز و سہولیات فراہم کرتے ہیں، ایس ایچ او دفتر اور فرنٹ ڈیسک بھی اسی فرنٹ حصہ میں قائم ہیں۔ جبکہ دفاتر تفتیشی افسران، محرر دفتر، مانیٹرنگ و آپریشنز روم اور حوالات و دیگر اسٹیبلشمنٹس بلڈنگ کے پچھلے حصہ میں بنائے گئے ہیںجہاں پولیس تفتیشی انکوائری اور دیگر روٹین کے کام کریگی۔ آر پی او شیر اکبر کا کہنا تھا کہ یہ تمام اقدامات عوام کی آسانی اور سہولت کے لیے کیے جا رہے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان سہولیات کا فائدہ اٹھائیں تاکہ SIPS جیسے پراجیکٹ کا بنیادی مقصد پورا ہو سکے۔