کراچی (غلام مصطفے عزیز) :پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2022 کے ساتویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا ، پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا، کھلاڑیوں کے ڈرافٹس 12 دسمبر کو ہوں گے۔ جمعہ کو یہاں پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کا مقابلہ میزبان اور 2020 کی چیمپئن کراچی کنگز سے نیشنل سٹیڈیم میں ہوگا ۔32 روز تک جاری رہنے والے 34 میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں کھیلے جانے والے چھ ڈبل ہیڈرز میں سے پہلے ملتان سلطانز کا مقابلہ 2020 کی رنرز اپ لاہور قلندرز سے ہوگا، جس کے بعد کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ہوگا۔ جو ہفتہ کو شام 7 بجے شروع ہوگا۔دو بار کی چیمپئن اسلام آباد اتوار کی سہ پہر کو ایکشن میں ہوگی جب وہ پشاور زلمی سے ٹکرائے گی، اسی روز شام کا میچ روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔و 27 جنوری سے 7 فروری تک 15 میچوں کی میزبانی کراچی کرے گا، باقی 15 لیگ میچز اور چار پلے آف 10 سے 27 فروری تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ 2017 کے بعد پہلا موقع ہو گا جب پاکستان کرکٹ کے ہیڈ کوارٹر میں 27 فروری کو فائنل کا انعقاد ہو گا۔ ہر ٹیم کراچی اور لاہور میں برابر کے میچز کے ساتھ ساتھ قدرتی اور مصنوعی روشنیوں میں کھیلے گی۔پی سی بی نے فیصلہ کیا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ 2022 اتوار 12 دسمبر کو لاہور کے ہائی پرفارمنس سنٹر میں منعقد کیے جائیں گے۔ ایونٹ کا آغاز سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ہر سائیڈ آخری ایونٹ سے زیادہ سے زیادہ آٹھ کھلاڑی برقرار رکھنے کے ساتھ ڈرافٹ میں آئے گی۔ کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کو حتمی شکل دینے کے بعد، ٹرانسفر اور ریٹینشن ونڈو اب باضابطہ طور پر کھل گئی ہے اور 10 دسمبر کو بند ہو جائے گی۔پلاٹینم کیٹیگری میں لاہور قلندرز کا پہلا انتخاب ہوگا، اس کے بعد ملتان سلطانز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہوں گے۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں پہلا انتخاب لاہور قلندرز کا ہوگا۔ اس کے بعد پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز ہوں گے۔گولڈ کیٹیگری میں پہلی پک لاہور قلندرز کو ہوگی، سلور کیٹیگری میں پشاور زلمی کی پہلی، ایمرجنگ کیٹیگری میں لاہور قلندرز کی پہلی اور سپلیمنٹری کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی پک ہوگی۔پی سی بی نے جائزہ اور تشخیص کے عمل کے بعد مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔پاکستان کے وکٹ کیپر/بلے باز اور ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو (پہلے سلور)، اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی (پہلے گولڈ)اور لاہور قلندرز کے حارث رئوف (پہلے ڈائمنڈ)کو پلاٹینم کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ملتان سلطانز کے صہیب مقصود جو ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے کھلاڑی تھے اور پشاور زلمی کے حیدر علی بالترتیب سلور اور گولڈ کیٹیگریز سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں چلے گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سے اب ٹیموں کے ساتھ گیند رولنگ شروع ہو جائے گی کہ وہ اپنی لائن اپ کی منصوبہ بندی اور حتمی شکل دے سکیں اور پی سی بی آپریشنل ڈلیوری کی رفتار میں اضافہ کرے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ کھلاڑیوں کو کھیلنے کی معیاری سہولیات کے ساتھ ساتھ ہمارے قابل قدر تجارتی شراکت دار شائقین کو فائیو سٹار تجربہ فراہم کر سکیں۔پی ایس ایل کا افتتاحی مقابلہ 27 جنوری کوکراچی کنگز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا جبکہ 28 جنوری کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی، 29 جنوری کوملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز، کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، 30 جنوری کو پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز، 31 جنوری کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز، یکم فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز، 2 فروری کو پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز، 3 فروری کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، 4 فروری کوکراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، 5 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز، پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز، 6 فروری کوکراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، 7 فروری کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز، 10 فروری کو ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی، 11 فروری کو لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز، 12 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، 13 فروری کوپشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز، لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، 14 فروری کواسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز، 15 فروری کوپشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، 16 فروری کو ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز، 17 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی، 18 فروری کوملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز، 19 فروری کولاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، 20 فروری کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز، ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، 21 فروری کولاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، 23 فروری کوکوالیفائر (1)بمقابلہ (2) ، 24 فروری کو ایلیمینیٹر ون 3 بمقابلہ 4، 25 فروری کوایلیمینیٹرٹوہارنے والا کوالیفائر 1 بمقابلہ فاتح ایلیمینیٹر 1، اور 27 فروری کوکوالیفائر بمقابلہ ایلیمینیٹر 2 کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ تمام سنگل ہیڈر شام 7 بجے کھیلے جائیں گے جبکہ جمعہ کے ڈبل ہیڈرز 3 بجے اور 8 بجے کھیلے جائیں گے۔ اسی طرح جمعہ کے ڈبل ہیڈرز کے علاوہ میچز 2 بجے اور 7 بجے شروع ہوں گے۔