اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)احتساب عدالت نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے آغا سراج درانی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں نیب کی جانب سے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی ، نیب کا کہناتھا کہ آغا سرا ج درانی کو کراچی منتقل کرناہے اس لیے راہداری ریمانڈ منظور کیا جائے ، احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ کراچی منتقل کرنے میں کتنا وقت لگے گا ، احتساب عدالت کے جج نے آغا سیراج درانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کچھ کہنا ہے ؟ جس پر سپیکر سندھ اسمبلی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شام کی فلائٹ ہے اس کے ذریعے کراچی منتقل کر دیں ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جو بھی پہلی فلائٹ دستیاب ہو گی اس کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا جائے گا ۔
آغا سراج درانی کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور
