جسمانی معزوروں کے عالمی دن کے حوالے سے ویل چیر کرکٹ ٹورنمنٹ کاانعقاد. ڈسٹرکٹ یوتھ آفسر مردان زبیر خٹک صاخب نے سپورٹس کمپليکس مردان میں سپشل پرسن کیلۓمیچ کا انعقاد کیا۔اس موقعہ پر سوشل ایکٹوسٹ مردان یوتھ پارليمنٹ کے ایگزیکٹو ممبر نوجوان یوتھ کالم نگار فاٸق نے بھی خصوصي طور پر شرکت کی۔
امور نوجوانان مردان کی جانب سے معذور افراد کے عالمی دن پر آغوش ویلفیر سو سایٹی کی مدد سے کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر ڈسٹرک یوتھ آفیسر زبیرخٹک نےکہا کہ 3 دسمبر 1992 سے اقوام متحدہ کی طرف سے فروغ دیا جانے والا ایک عالمی دن ہے۔اس دن کے منانے کا مقصد معذوری کے مسائل کی تفہیم کو فروغ دینا اور وقار،حقوق اور بہبود کے لیے حمایت کو متحرک کرنا ہے۔
معزور افراد اس معاشرے کے اہم حصہ ہیں۔ہمیں اپنے اردگرد معزوری کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے۔اس موقع پر دونوں ٹیموں میں ٹرافی و نقد انعامات تقسیم کےگیے۔