وہاڑی آئی جی پنجاب راؤسردارعلی خان اورڈی پی اوامیرعبداللہ خان نیازی کی ہدایت پروہاڑی میں منشیات فروشوں اوربھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاشروع کردیاگیا
ڈی پی اوامیرعبداللہ خان نیازی نے کہاہے کہ آئی جی پنجاب راؤسردارعلی خان کی ہدایات کی روشنی میں بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کے لئے انسداد گداگری مہم شروع کردی گئی ہے سماج دشمن عناصر کےخلاف کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی.پنجاب پولیس اورٹریفک پولیس کوبھکاریوں کے خلاف کاروائیوں کاٹارگٹ دیاگیاہے۔ڈی پی اوامیرعبداللہ کی ہدایات کے بعدٹریفک انسپکٹرظہیراحمدبھٹینے شہرکے مختلف چوکوں اورچوراہوں پرکریک ڈاؤن کرتے ہوئے پیشہ وربھکاری مردوخواتین کوگرفتارکرلیاانسپکٹرظہیراحمدبھٹی نے بتایاکہ گرفتاربھکاریوں سے نقدرقم بھی برآمدکرکے مقدمہ کے اندراج کیلئے رقم سمیت پولیس تھانہ دانیوال کے حوالے کردیاگیاویگرنسی ایکٹ کے تحت دوخواتین سمیت5پیشہ وربھکاری بھی گرفتارکئے گئے ہیں۔
وہاڑی آئی جی پنجاب راؤسردارعلی خان اورڈی پی اوامیرعبداللہ خان نیازی کی ہدایت پروہاڑی میں منشیات فروشوں اوربھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاشروع کردیاگیا
