امروز قائم مقام ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال فیصل مختارنے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی کے احکامات پر ریجنل پولیس آفس میں ساہیوال ریجن کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کے ساتھ میٹنگ کی جس میں قائم مقام ریجنل پولیس آفیسر فیصل مختار نے تمام ڈی پی اوز کو پولیس گشت کے نظام کو موثر کرنے کا حکم دیا۔ چونکہ دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہو جاتی ہے جس وجہ سے شاہروں پر راہبری اور دیہاتی علاقوں میں مویشی چوری اور نقب زنی کی واردات میں اضافہ ہو جاتا ہے لہذا آپ اپنے گشت کے نظام کو مؤثر بنائے
میٹنگ میں ریجن بھر کے قتل،ڈکیتی، رابری،موٹرسائیکل/وہیکل چوری اور بچوں کے اغواء کے مقدمات ڈسکس کیے گۓ۔میٹنگ Rape&child abuse کے مقدمات میں پنجاب فرانزک ایجنسی کو DNA Samples بروقت بھجوانے کا حکم دیا گیا۔ مجرمان اشتہاری، عدالتی مفروران فوجی مفروران ،بدمعاشان ،منشیات فروشان کی گرفتاری کی مہم کو تیز کرنے کا حکم دیا۔
پکار 15 کی کالز پر ریسپانس ٹائم بہتر بنانے اور جرم قابل دست اندازی کے سر زد ہونے کی اطلاع موصول ہونے پر فوری طور پرFIR کے اندراج کو یقینی بنایا جائے۔میٹنگ میں چرچ ہاے کا سیکیورٹی آڈٹ اور نقائص دور کرنے کا اور اقلیتی آ بادی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا۔PFSA پینڈنگ رپورٹس جلدازجلد حاصل کی جائیں.منشیات کے مقدمات میں سزایابی کی شرح کو بہتر کیا جاۓ قائم مقام
ریجنل پولیس آفیسر نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف سے جاری کردہ آپریشنل گائیڈ لائنز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔
قائم مقام ریجنل پولیس آفیسر فیصل مختار نے مزید کہا کہ پولیس کا عوام کے ساتھ رویہ بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔میٹنگ میں ساہیوال ریجن کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کے علاوہ ایس پی انوسٹی گیشنز،ساہیوال،اوکاڑہ عبدالوحید ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن, ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر، پرائیویٹ سیکرٹری، ریڈر ،انچارج سیکیورٹی، اور پی آر او نے شرکت کی۔
امروز قائم مقام ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال فیصل مختارنے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی کے احکامات پر ریجنل پولیس آفس میں ساہیوال ریجن کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کے ساتھ میٹنگ کی
