• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایس پی انوسٹی گیشن وہاڑی ڈاکٹر بشری جمیل نے چارج سنبھالتے ہی شہریوں کی طرف سے موصول ہونے والی مختلف درخواست ہائے کو سماعت کرنے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا.

Dec 4, 2021

ایس پی انوسٹی گیشن وہاڑی ڈاکٹر بشری جمیل نے چارج سنبھالتے ہی شہریوں کی طرف سے موصول ہونے والی مختلف درخواست ہائے کو سماعت کرنے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا.

تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن وہاڑی ڈاکٹر بشری جمیل نے چارج سنبھالتے ہی شہریوں کی طرف سے موصول ہونے والی مختلف درخواست ہائے کو سماعت کرنے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا. اس موقع پر انہوں نے تمام درخواستوں/ شکایات کا بغور جائزہ لیا اور داد رسی کرتے ہوئے مسائل کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے. اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر بشری جمیل کا کہنا تھا کہ میرٹ پر انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے. اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کے حل کے لئے ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں. ہمارا مقصد عوام کی خدمت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے. کرائم کی بیخ کنی کے لئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں. جلد ہی تمام تھانہ جات کا وزٹ کر کے کرائم کی صورتحال, ریکارڈ کی تکمیل اور سنگین مقدمات کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا.