خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف)ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم جوہرآباد کی ایڈوائزری کمیٹی کا ماہانہ جائزہ اجلاس زیر صدارت چیئرمین ملک غضنفر وڈھل منعقد ہوا۔ جس میں انچارج انڈسٹریل ہوم میڈم ام فروا ہمدانی، ملک فخر اقبال رتیال ، ملک عاطف کرپالکہ، فضل جلیل خان اور دیگر ممبران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ادارے کی کارکردگی کو سراہا گیا اور مختلف امور کی مزید فعالیت کے لیے ضروری لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا۔ اس موقع پر انچارج ادارہ میڈم ام فروا ہمدانی نے صدر اجلاس کو مختلف ضروری امور کے حوالے سے بریف کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ عمارت کے مختلف حصوں کی مرمت کا کام مکمل کرلیاگیا ہے جبکہ اب مین انٹرس کے کام کو مکمل کیا جارہا ہے۔چممبران کمیٹی نے انڈسٹریل ہوم کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا اور کام پر اطمینان کااظہار کیا۔اس موقع میڈم ام افروا ہمدانی نے چیرمین ملک غضنفر وڈھل سمیت دیگر جملہ شرکاءء اجلاس کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ادارے کی فلاح وبہبود کےلیے ان سب کے تعاون پر خراج تحسین پیش کیا۔