• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

موٹرے وے ایم 3 پر آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی، ائل ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر پٹرول موجود ہے

Dec 5, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) موٹرے وے ایم 3 پر آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی، موٹر وے پولیس کے مطابق آئل ٹینکر میں پچاس ہزار لیٹرپٹرول موجود ہے ۔
ترجمان موٹر وے کے مطابق آئل ٹینکر کو آگ ایم تھری پر ننکانہ سروس ایریا کے نزدیک لگی ، آئل ٹینکر کی مشین کو تینکر سے ہٹا دیا گیا جبکہ موٹر وے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر کو کوننگ کرکے محفوظ کردیا ہے، آئل ٹینکر کو ہٹانے کے لیے امدادی کارروائی جارہی ہے۔
ترجمان موٹر وے کے مطابق سیکٹر کمانڈر سید حشمت کمال امدادی کاروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ تمام ریسکیو اداروں کو اطلاع کردی گئی ہے، اس دوران ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔