• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سیالکوٹ میں سری لنکن باشندے کے قتل کیس میں مزید 5 افراد گرفتار

Dec 5, 2021

سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سری لنکن باشندے پریانتھاکے کیس میں پولیس نے مزید 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ پانچوں افراد کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا جس کے بعد مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 123 ہو گئی ہے ۔ تمام گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے چند روز قبل وزیرآباد روڈ پر توہین رسالت کے الزام میں ہجوم نے سری لنکن شہری اور راجکوفیکٹری کے ایکسپورٹ منیجر پریانتھا کو قتل کرکے لاش کو آگ لگادی تھی ۔