بہاولپور(نویداقبال چوہدری ) وزیراعظم پاکستان کی گرین پاکستان مہم کوسبوتاژ کرنے کی کوشش بہاولپورشہرکی شاہراہوں پرلگائی گئی گرین بیلٹ کے درخت کاٹ کر نجی تشہری کمپنی کی ایل سی ڈیزلگانے کاکام جاری پورے پاکستان میں بہاولپورآلودگی کے شہریوں میں دوسرے نمبرپرآنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی بے حسی پرشہریوں میں تشویش پائی جانے لگی تفصیل کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی گرین پاکستان مہم کے تحت بہاولپورڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پورے شہرکی شاہراہوں کے درمیان گرین بیلٹ بناکردرخت لگارکھے تھے جوماحولیاتی آلودگی اورسموگ میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں بھی تبدیلی لانے کاموجب بن رہے تھے لیکن گزشتہ دنوں سے میٹروپولیٹن کارپوریشن نے مختلف پرائیویٹ کمپنیوں شاہراہوں اورمعروف ترین چوکوں کے کھمبوں پرایل سی ڈیز لگاکرنجی بزنس کی تشہیرکاسلسلہ شروع کرنے کیلئے تمام بڑے بڑے درخت کاٹ دیئے ہیں جس سے ماحولیاتی آلودگی بڑھنے کامزید خدشہ پیداہوگیاہے شہریوں نے گرین بیلٹ سے درخت کاٹنے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔