بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کی زیر نگرانی محکمانہ ترقی کے سلسلہ میں لسٹ Aکے امتحان کا انعقاد کیا گیا۔امتحان میں ضلع بہاول پورسے جوانوں نے شرکت کی۔امتحان دینے والے جوانوں کے لیے تمام سہولیات کا خصوصی طورپر انتظام کیاگیا۔ترقی کے اس عمل میں 100 فیصد میرٹ کو مدنظر رکھاجائے گا۔ محنتی اورمیرٹ پر آنے والے جوان ہی ترقی کے اہل ہوں گے۔ ڈی پی او۔
تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاول پورمحمدفیصل کامران کی زیرنگرانی پولیس لائنز میں محکمانہ ترقی کے سلسلہ میں لسٹAکے امتحان کاانعقاد کیا گیا۔امتحان میں ضلع بھرسے جوانوں نے شرکت کی۔ تمام جوان اپنی ترقی کے لیے انتہائی پرجوش اورمکمل تیاری کے ساتھ آئے ہوئے تھے۔لسٹAکا امتحان اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ محکمہ میں مسلسل ترقی کی طرف پہلا قدم ہوتاہے۔ امتحان کے تمام مراحل کی ڈی پی او نے بذات خود نگرانی کی۔ محنتی اورمیرٹ پر پورا اترنے والے جوان ہی ترقی کے اہل ہوں گے۔امتحان میں شفافیت اورمیرٹ کو یقینی بنانے کے لیے تمام عمل کوبذریعہ ویڈیوکیمرہ محفوظ کیا گیاہے۔ ترقی کے عمل سے جوانوں کا مورال بلند ہوتاہے۔ڈیوٹی پرمامور افسران وملازمان کے لیے ریفریشمنٹ اورامتحان میں شامل ملازمان کے لیے خصوصی نششتیں پانی اوردیگر تمام سہولیا ت کا خصوصی طورپر انتظام کیاگیا۔جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس لائنز میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔اس موقع پراے ایس پی سٹی،ڈی ایس پی صدر،ڈی ایس پی لیگلI،ڈی ایس پی لیگل II اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کی زیر نگرانی محکمانہ ترقی کے سلسلہ میں لسٹ Aکے امتحان کا انعقاد کیا گیا۔
