بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے)تھانہ کوتوالی پولیس کی موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے خلاف بڑی کارروائی، گھلو گینگ کاسرغنہ04ساتھیوں سمیت گرفتار،لاکھوں روپے نقدی،03عددموٹرسائیکلیں اوردوران واردات استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائزبھی برآمدکرلیا۔مقدمات درج۔برآمد شدہ مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیاجارہاہے،بہاولپورپولیس جرائم بر خلاف مال کے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مال مسروقہ برآمد کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جا سکے اورپولیس پرمزیداعتمادبحال ہو، آئندہ بھی ایسے ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق ڈی پی او محمد فیصل کامران کی قیادت میں بہاولپورپولیس معاشرتی امن کو خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے،تھانہ کوتوالی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے گھلو گینگ کے سرغنہ کو 04 ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا،جن کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیتی نقدی، موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔اے ایس پی سٹی سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کوتوالی کی زیر نگرانی تفتیشی افسران وملازمان پر مشتمل ٹیم نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی و شب و روزکی محنت سے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گھلوگینگ کے سرغنہ محمدقاسم جبکہ دیگر ساتھیوں شا مل نعمان، ابرار حسین،محمدزاہد اورمحمدحبیب کوگرفتارکرلیا۔جو کہ تھانہ کی حدود میں مختلف جگہوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرتے تھے۔ملزمان کی نشاندہی پر03لاکھ کے قریب نقدی،03 موٹرسائیکلیں برآمدکرنے کے علاوہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل30 بور 04 عددبرآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ملزمان سے مزید اینٹروگیشن جاری ہے، قانونی طریقے کے بعد برآمد شدہ مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا جارہاہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی کو کامیاب کارروائی کرنے پر شاباش دی،بہاول پور پولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات کوشاں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سے ریلیف پہنچانے کے لیے چوری شدہ مال برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر رہی ہے۔ اور اس میں مزید تیزی لائی جارہی ہے تاکہ بہاولپور کا امن برقرار رکھا جا سکے۔
)تھانہ کوتوالی پولیس کی موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے خلاف بڑی کارروائی
