لاہور(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ سے شریف فیملی کو بڑا ریلیف مل گیا، کلثوم نواز اور شہبازشریف کے اضافی ویلتھ ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی اپیلیں خارج کر دیں ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کلثوم نواز اور شہبازشریف نے 1994 سے 1998 تک ویلتھ ٹیکس جمع کروایا ، ایف بی آر نے اضافی ویلتھ ٹیکس کیلئے نوٹس کیئے تھے ، اضافی ویلتھ ٹیکس کیلئے ڈیمانڈ نوٹس کا دیا جانا ضروری ہے ، ایف بی آر کلثوم نواز اور شہباز شریف کو ڈیمانڈ نوٹس بھیجوانا ثابت نہیں کر سکا ہے ، اضافی واجبات کے نوٹس بھی ویلتھ ٹیکس جمع کروانے کے بعد بھیجے گئے ۔
سپریم کورٹ سے شریف فیملی کو بڑا ریلیف مل گیا
