• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کترینہ کیف کے ہونے والےشوہر کس چیز پر بارات لے کر آئیں گے؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

Dec 7, 2021

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اداکار جوڑی کے سنگیت، مہندی اور شادی کی تقریبات کا آغاز 7 دسمبر سے 9 دسمبر تک بھارتی شہر راجستھان میں ہوگا جب کہ شادی کے حوالے سے اب بھارتی میڈیا پر ایک نیا دعویٰ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ وکی کوشل کترینہ کی بارات روایتی طور پر گھوڑے پر لائیں گے لیکن ان گھوڑوں کی تعداد عام باراتوں سے مختلف ہوگی جو ایک یا دو نہیں بلکہ 7 ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بارات لےجانے کے لیے وکی نے 7 سفید گھوڑوں کا انتخاب کیا ہے۔
دوسری جانب شادی کی رسومات انجام دینے کے لیے شاندار منڈپ کی تیاری کے حوالے سے بھی ایک دعویٰ سامنے آیا ہے۔
ایک رپورٹ میں بتایا کیا گیا ہے کہ شادی 2 مختلف طریقوں سے انجام پائے گی ، پہلے طریقے میں 7 پھیروں کے ساتھ ہندوانہ رسم و رواج کے تحت شادی کی رسم ہوگی جب کہ دوسرے طریقے میں وائٹ ویڈنگ کے تحت کترینہ اور وکی شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔