لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستانی گلوکار امانت علی کے والد استاد نزاکت علی انتقال کرگئے۔گلوکار امانت علی نے انسٹاگرام سٹوری پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ان کے والد انتقال کرگئے ہیں۔ گلوکار کے والد کی نمازِ جنازہ فیصل آباد کی امام بارگاہ قصرِ سکینہ میں ادا کی گئی۔یاد رہے کہ استاد نزاکت علی خان نے نصف صدی سے زیادہ اپنے بھائی سلامت علی کے ساتھ موسیقی کی۔