• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کترینہ کی بڑی بہن بھی شادی میں شرکت کیلئے جے پور پہنچ گئیں

Dec 8, 2021

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں شرکت کے لیے ان کی فیملی جےپور پہنچنا شروع ہو گئی ہے اور بڑی بہن نتاشا ٹرکواٹ بھی جے پور پہنچ گئی ہیں۔
اس سے پہلے بھی جب کترینہ ممبئی سے راجھستان جانے کے لیے روانہ ہوئیں توان کے خاندان کے کچھ افراد ممبئی ایئرپورٹ پران کے ساتھ نظر آئے ،
کترینہ کیف کی ایک اور بہن ازابیل کیف اور بھائی سبستین کو بھی اداکارہ کے گھر سے جے پور جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ کترینہ کی والدہ اور میک اپ آرٹسٹ کو بھی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔
نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پر ایم ٹیگ نہ رکھنے والی گاڑیوں پر پابندی لگا دی گئی
واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، اس خوبصورت جوڑی کی شادی رواں ماہ کی 9 تاریخ، بروز جمعرات طے پائی ہے۔
کترینہ کیف اور اُن کے ہونے والے دولہے وکی کوشل کی شادی لاکھ چھپانے کے بعد بھی نہ چھپ سکی اور اب میڈیا کی جانب سے باقاعدہ اس شادی کو کوریج دی جا رہی ہے۔