• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستانیوں کی محبت، مہمان نوازی اور سیکیورٹی انتظامات، دورے پر آئے سری لنکن کرکٹ کپتان بھی خاموش نہ رہ سکے

Oct 5, 2019

لاہور(وی ب ڈیسک)سری لنکن کپتان ڈاسن شناکا کا کہنا ہے کہ گذشتہ دورے میں پاکستانیوں کی محبت دیکھنے کے بعد دوبارہ واپس آنے کا فیصلہ کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوئی۔ڈاسن شناکا نے کہا ہے کہ بہترین سیکیورٹی اور مہمان نوازی پر پاکستان اور پی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انھوں نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا حصہ بننا ہمارے لیے بڑی خوشی کی بات ہے،مجھے پوری امید ہے کہ انتظامات دیکھنے کے بعد اگلے دورے میں سری لنکا کے سینئر کرکٹرز بھی یہاں آئیں گے، میں خود بھی دوبارہ آنا چاہوں گا۔