• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوئی ٹیم بھی آسان نہیں ہوتی ،سری لنکن ٹیم ابتدا سے ہی اچھا کھیلی اورمیچ جیت گئی :کپتان قومی ٹیم کا اعتراف

Oct 6, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوئی ٹیم بھی آسان نہیں ہوتی ،جو اچھا کھیلے وہی جیتتی ہے،سری لنکن ٹیم ابتدا سے ہی اچھا کھیلی اورمیچ جیت گئی،سری لنکن ٹیم کی بولنگ اور فیلڈنگ بہت اچھی تھی ،سری لنکن باؤلرز نےپہلے6اوورزمیں ہمارے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،یہی میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کوئی ٹیم بھی ہلکی نہیں ہوتی ،ہمیں پتا تھا کہ سری لنکن ٹیم مضبوط ہے اور سری لنکن لڑکوں میں پوٹینشل ہے،آج وہ ہم سے بہت اچھا کھیلے اور میچ جیت گئے لیکن ہم آنے والے میچوں میں کم بیک کریں گے، سری لنکن باؤلرز نے مشکل کنڈیشن میں ہم سے بہتر اور بہت اچھی باؤلنگ کی اور بہتر کرکٹ کھیل کر میچ جیت گئے۔انہوں نے کہا کہ ہم لڑکوں کوپورا موقع دیناچاہتے ہیں،ہمار ے کھیل میں بہتری کی گنجائش ہے ،عمر اکمل اوراحمدشہزاد نے پی ایس ایل میں بہتر پرفارم کیا تھا،ہم جن کھلاڑیوں کوبھی لےکرآئے ہیں ان کوپورا موقع دیںگے ،یہ دونوں ایسے کھلاڑی ہیں جو اچھا پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،ایک میچ میں بری پرفارمنس سے پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں ،کم بیک کرنا مشکل ضرور ہوتا ہے لیکن ہمارے پاس ٹی ٹوئنٹی میں ایسے لڑکے موجود ہیں جو اکیلے ہی میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد کو بطور اوپنر کھلانے کا فیصلہ میں نے مصباح الحق کی مشاورت سے کیا تھا ،فہیم اشرف اور شاداب میں بہتری کی گنجائش ہے اور آگے بہتر پرفارم کریں گے۔

اس موقع پرسری لنکن کپتان داسن شاناکا نےکہاکہ ٹاپ کھلاڑیوں کےبغیر میچ جیتنا سری لنکن ٹیم کی بہت بڑی کامیابی ہے۔انہوں نےکہا کہ اُن پرکپتانی کاکوئی دباؤنہیں تھا،ہمارے اوپنرز نے اچھاکھیلا ہے،نوان پردیب نے بہت اچھی بولنگ کی ہے ۔سری لنکن کپتان نے اس موقع پر شاندار میز بانی پر پاکستا ن کا شکریہ ادا بھی کیا۔