• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پہلے ٹی 20 میں صفر پر آؤٹ ہو کر عمر اکمل نے انتہائی شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Oct 6, 2019

لاہور (آئی این پی)قومی ٹیم کے بلے باز عمر اکمل نے سابق کپتان اور آل رانڈر شاہد آفریدی کا منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں عمر اکمل سری لنکن فاسٹ بولر نوان پردیپ کے ہاتھوں پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آٹ ہوئے تو انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میچز میں کسی بھی پاکستانی بلے باز کا سب سے زیادہ صفر پر آٹ ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔عمر اکمل بہت خطرناک کھلاڑی ہے لیکن اپنی ہی ٹیم کیلئے۔عمر اکمل 83 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 9 مرتبہ صفر پر آٹ ہوچکے ہیں۔اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی 99 میچز میں 8 مرتبہ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ جانے کا اعزاز رکھتے تھے۔واضح رہے کہ عمر اکمل کی 3 سال بعد قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے آخری بار 27 ستمبر 2016 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔