• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بلاول بھٹو کا اسفند یار ولی سے ملاقات ،دونوں رہنماﺅں میں آج ملاقات طے پاگئی

Oct 6, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی سے رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔ نجی نیوز ہم نیوز کے مطابق ملاقات آج شام4 بجے اسلام آباد میں ہو گی، اسفندیار ولی خان کے ہمراہ زاہد خان، میاں افتخار، امیر حیدر ہوتی ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور فرحت اللہ بابر ہوں گے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کی آزادی لانگ مارچ اور دھرنے پر گفتگو ہو گی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر، افغانستان کی صورتحال سمیت خطے کی صورت حال زیر بحث آئے گی۔