• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کرینہ کپور کا گھر سیل کردیا گیا

Dec 15, 2021

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی)بھارتی حکام نے اداکارہ کرینہ کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر سیل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرینہ اوران کی قریبی دوست اداکارہ امرتا اروڑا کا کورونا ٹیسٹ دو روز قبل مثبت آیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے تمام میڈیکل پروٹوکول فالو کرتے ہوئےفوری طور پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

کرینہ کی جانب سے پوسٹ کے چند گھنٹوں بعد ہی بی ایم سی (برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن ) نے کرونا وائرس سے متعلق گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے پراداکارہ کی رہائش گاہ کو سیل کر دیا ۔