• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گلوکارہ شکیرا کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری ، نئے ڈانس شو کے آغاز کا اعلان کردیا

Dec 17, 2021

نیو یارک (نمائندہ خصوصی)کولمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے اپنے ایک نئے ڈانس شو کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلوکارہ شکیرا جلد نیشنل براڈ کاسٹنگ کمپنی(این بی سی) کے اشتراک سے ڈانس مقابلے کے لیے ڈانسنگ ود مائی سیلف کے نام سے آغاز کرنے والی ہیں۔ اس شو میں ہر ہفتے ڈانسرز کے نئے گروپس کو ڈانس چیلنجز کا ایک سیریز میں مقابلہ کرنے کے لیے مدعو کیا جائے گاجبکہ شومیں ڈانس کی کوریوگرافی بشمول شکیرا شو کے مشہور تخلیق کاروں نے کی ہے۔

شکیرا کا اس شو کے بارے میں کہنا ہے کہوہ ڈانس کے مقابلے کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہیں جو تخلیقی صلاحیت کو اتنی زیادہ اہمیت دیتا ہے کہ ایک ذاتی اظہارمیں ڈھل جاتا ہےاوریہ ایک کمیونیٹی ہونےکااحساس دلانےمیں تعاون فراہم کرتا ہے۔انہوں نےکہا کہ وہ ذاتی طورپرایسےٹیلنٹ سےمتاثر ہوئی ہیں جو کہ انہوں نے سوشل میڈیاکےذریعے دیکھاہے۔گلوکارہ نے کہا کہ رقص ان کی پوری زندگی میں ایک ناقابل یقین حد تک قوی قوت رہا ہے اور وہ دنیا کو یہ دکھانے کے لیے بے چین ہیں کہ یہ کتنا بااختیار اور تفریحی ہو سکتا ہے۔