• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عالیہ بھٹ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

Dec 18, 2021

ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے خلاف بمبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے کرن جوہر کے گھر ہونے والی ایک پارٹی میں شرکت کی جس میں شامل چار لوگوں کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آئے تھے۔ ان میں کرینہ کپور، سیما خان، امرتا اروڑا اور مہیپ کپور شامل ہیں۔ چار لوگوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پارٹی کے شرکا کو گھر میں 14 دن کے قرنطینہ کے احکامات دیے گئے تھے۔

عالیہ بھٹ نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ منفی آنے پر وہ اپنی نئی فلم برہماسترا کے موشن ٹریلر کی لانچ کیلئے خصوصی طیارے سے دلی چلی گئیں اور 14 روز کے قرنطینہ کے احکامات کو نظر انداز کردیا۔ بی ایم سی کی جانب سے کورونا ضوابط کی خلاف ورزی پر اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔