قاہرہ (نمائندہ خصوصی) مصر کی سپریم سٹیٹ سکیورٹی کریمنل کورٹ نے اخوان المسلمون کے قائم مقام مرشد عام کو غیر ملکی تنظیموں کے ساتھ تعاون کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی ۔
العربیہ کے مطابق اخوان المسلمون کے قائم مقام مرشد عام محمود عزت کو سزا گزشتہ روز سنائی گئی ، پبلک پراسیکیوشن کے مطابق محمود عزت نے اہم دفاعی راز دوسرے ممالک کو دیے ، مصر کے مفاد کیخلاف کام کرنے والے گروہوں کیساتھ تعاون کیا گیا، دہشتگردی کیلئے فنڈنگ کی ۔
پراسیکیوشن کے مطابق محمود عزت نے اخوان کارکنوں کو ریاست مخالف نفسیاتی جنگ ، افواہیں پھیلانے ، اسلحے کے استعمال اور املاک پر حملہ کرنے کی تربیت دی ۔
استغاثہ نے کہا کہ محمود عزت اخوان المسلمون کے فیصلوں کا ماسٹر مائنڈ ہے ،، اس نے مصر میں حکومت کا تختہ پلٹنے کی کوشش کی ، ان کا مقصد مصر کی ریاست پر قبضہ کرنا تھا جس کے لیے انہوں نے منصوبہ بندی بھی کی ۔
سپریم سٹیٹ سکیورٹی کریمنل کورٹ نے جرائم ثابت ہونے پر محمود عزت کو عمر قید کی سزا سنائی
اخوان المسلمون کے قائم مقام مرشد عام کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی
