• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دنیا بھر میں کھیلوں کے ذریعے پاکستان کے سافٹ امیج بحال کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے

Oct 6, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز ) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) عارف حسن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کھیلوں کے ذریعے پاکستان کے سافٹ امیج اور کھیلوں کی دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال کرنے کیلئے ہمیں مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی تاکہ ملک میں انٹرنیشنل اسپورٹس کی بحالی کی راہیں ہموار ہوں سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی جیمخانہ میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کیجانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمشنر کراچی افتخار علی شلوانی، پی او اے کے سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود، اولمپئین اصلاح الدین، اسکوائش لیجنڈ جہانگیر خان،، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سینیئر نائب صدر وسیم ہاشمی، وائس چیئرمین آصف عظیم، نائب صدور محفوظ الحق، گلفراز احمد خان، سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت، اسما محمد علی شاہ، غلام محمد خان، سافٹ بال فیڈریشن کے چیئرپرسن تہمینہ آصف، خالد رحمانی اور اصغر بلوچ سمیت ایس او اے کے مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے صدور، سیکریٹریز اور کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں صدر پی او اے جنرل (ر) عارف حسن کاکہنا تھا کہماضی میں ہم نے پاکستان میں کھیلوں کا سنہرادور دیکھا ہے اور پاکستان بیک وقت کرکٹ،ہاکی،اسنوکر اور اسکوائش کا ورلڈ چیمپئین رہ چکا ہے تاہم کھیل میں اتارچڑھا آتے رہتے ہیں ہمیشہ کوئی نمبرون نہیں رہتا تاہم بہتری کیلئے کوشیشیں جاری رکھنی چاہئیں جنرل عارف حسن کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی کھیل کو پروان چڑھانے میں اسکول و کالجز نمایاں اور کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ایک دور تھا جب تعلیمی اداروں میں اسپورٹس کوٹے پر داخلے دئیے جاتے تھے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو اسکالر شپ سے بھی نوازا جاتا تھا اور کرکٹ،ہاکی،فتبال،سمیت کئی کھیلوں میں اسکول و کالج سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر سبز ہلالی پرچم کو سربلند کیا مگر بد قسمتی سے آج ہمارے ملک میں بچوں کو تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سہولیات اور انفراسٹرکچر کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہیں تعلیمی اداروں میں گرانڈ ز کی جگہ نئے بلاکس اور کیمپس نے لے لی ہے ان تمام مشکلات کے باوجودپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن بھرپور عزم اور ولولے کا ساتھ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے مشن میں مصروف عمل ہے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کیجانب سے اپنے اعزاز مین تقریب کے انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیلوں کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ پی او اے کے صدر جنرل عارف حسن کی شب و روز کاوشیں اور قائدانہ صلاحیتوں کی اہمیت سے انکارنہیں کیاجاسکتا اولمپک کونسل ایشیا کیجانب سے سید عارف حسن کی خدمات کو سراہتے ہوئے میرٹ ایوارڈ کااعزاز اور حال ہی میں کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن فار ایشیا کیجانب سے ممبر اسپورٹس کمیٹی منتخب ہوناپوری پاکستانی اسپورٹس کمیونٹی کیلئے باعث فخروافتخارہے ہمیں امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ملک میں کھیلوں کی ترقی اور انہیں پروان چڑھانے میں اپنا بھرپورکرداراداکرتے رہیں گے اور عارف حسن کی خدمات کو آئندہ بھی بین الاقوامی سطح پر سراہا جائے گا اولمپئین اصلاح الدین نے کہا کہ بحیثیت صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن جنرل عارف حسن نے پاکستان اسپورٹس کا مقدمہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی میں لڑا اور سرخرو ہوئے جبکہ ہمیشہ ملک میں کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کرتے ہوئے انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کئے اور ثابت کیا کہ اگر میرٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو مواقع دئیے جائیں تو مثبت نتائج کا حصول ممکن ہے صدر پی او اے جنرل عارف حسن نے اولمپک موومنٹ کی قیادت کرتے ہوئے مکمل انہماک اور بھرپور توجہ کے ساتھ اور ٹرانسپیرنسی اور میرٹ کوملحوظ خاطر رکھتے قومی کھیلوں کی ترقی و فروغ کیلئے کئی انقلابی اقدامات کئے ان کی ہمیشہ ترجیح رہی کہ ملک میں مرد و کواتین کھلاڑیوں کوکھیلوں کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں تقریب کے آ خر میں کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے پی او اے کے صدر سید عارف حسن کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔