چکوال (نمائندہ خصوصی) چکوال کے سرکاری سکولوں میں لڑکے اور لڑکیوں کے اکٹھے تعلیم حاصل کرنے پر پابندی لگا دی گئی ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر چکوال نے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک سکول میں طلباء کیساتھ زیر تعلیم طالبات کے نام خارج کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی چکوال نے واقعے کا نوٹس لے لیا جبکہ محکمہ تعلیم کے حکام نے وضاحت کی کہ طالبات کے نام خارج نہیں کئے گئے بلکہ انہیں دوسری گرلز سکول میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔
ادھر غلط مراسلہ ارسال کرنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے جواب مانگ لیا گیا۔
چکوال کے سرکاری سکولوں میں طلبہ اور طالبات کے ساتھ پڑھنے پر پابندی
