بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مبینہ غفلت کے باعث ماڈل ٹان بی ہومیوپیتھک کالج کیساتھ ملحقہ گلی میں کافی عرصہ سے مین ہولز کے ڈھکن غائب جبکہ اکثر مین ہولز کے رنگ بھی غائب اہل محلہ، بچوں اور بزرگ شہریوں کوفجرکی نمازکی ادائیگی میں مشکلات کاسامنا اہل علاقہ کاچیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن سے اصلاح کامطالبہ، تفصیل کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن بہاولپورکی غفلت سے باعث شہرکے دیگرعلاقوں میں کافی عرصہ سے مین ہولز کے ڈھکن غائب ہیں جس کی وجہ سے اہل علاقہ ذہنی اذیت کاشکارہوکرحادثات کاشکار ہورہے ہیں۔مین ہولزکے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے بچوں اورراہگیروں،بزرگ شہریوں کوسخت پریشانی سے دورچاہوناپڑتاہے۔اہل علاقہ نے میئرعقیل نجم ہاشمی اورچیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن سے فوری طورپر گٹروں کے ڈھکن رکھوانے کامطالبہ کیاہے۔